کانپور (نامہ نگار)پنکی تھانہ علاقہ میں واقع نمکین فیکٹری میں شارکٹ کے سبب آگ لگ گئی جس کی وجہ سے فیکٹری میں رکھا ہوا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔بتایا جارہاہے کہ فیکٹری مالک کو تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپئے کا نقصان ہوگیا ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق پنکی بازار واقع بادشاہ نمکین کے نام سے سریندر سنگھ کی نمکین کی فیکٹری ہے۔ آج دوپہر مشین کے پینل میں سارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خطرناک شکل اختیار کرلی فیکٹری کے ملازمین نے آگ کی اطلاع فائر بریگیڈ اور فیکٹری کے مالک کو دی۔ اطلاع ملنے کے باجود فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ایک گھنٹہ تاخیر سے جائے موقع پر پہنچی جس کی وجہ سے ساڑھے تین لاکھ روپئے کا سامل جل کرراکھ ہوگیا۔