کانپور(نامہ نگار)نوبستہ تھانہ علاقہ کے نیوآزادنگر میں آج صبح روئی کی فیکٹری میںشارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی۔ آتشزدگی سے علاقہ میں افراتفری پھیل گئی اورلوگ گھروں سے باہر نکل آئے مقامی لوگوں نے فائربریگیڈ اورپولیس کو اطلاع دی موقع پرپہنچنے کے بعد فائربریگیڈ ملازمین نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔بدھ کو چھوٹی دیوالی کے موقع لوگ گھروں میں تہوار مناتے ہیں اسی دوران علاقہ میں واقع روئی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ میںآگ لگ گئی ۔ فیکٹری کی کھڑکیوں سے دھواں اورشعلہ نکل رہے تھے آگ کی خبر پھیلنے کے بعد علاقہ کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اورلوگوں نے آگ پرقابو پانے کی ناکام کوشش کی۔مقامی لوگوں نے آگ لگنے کی اطلاع فائربریگیڈ محکمہ اورپولیس کو دی موقع پر پہنچ کر فائربریگیڈ ملازمین نے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا آگ کی اطلاع ملنے کے بعد فیکٹری کے مالک ونیت کمار بھی موقع پر پہنچ گئے۔انھوں نے بتایاکہ آگ لگنے سے لاکھوں کانقصان ہوگیا ہے۔ایس او راجیش پاٹھک نے ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے۔