لکھنؤ:غازی پور تھانہ حلقہ میں واقع ایک ماڈل پ میں منگل کی صبح اچانک بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ شاپ میں دھنواں اٹھتا دیکھ کر اطلاع پولیس اور فائر بریگیڈ کو دی گئی۔ موقع پر پہنچے فائر بریگیڈ اہلکاروں نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو تو پا لیا لیکن میڈیکل شاپ میں رکھا سارا فرنیچر آگ کی زد میں آجانے سے جل کر راکھ ہو گیا۔ اندرانگر بھوت ناتھ مارکٹ کے نزدیک رہنے والے رام سوروپ جیسوال کی ایچ اے ایل کمپاؤنڈکے نزدیک لکشمن پوری میں شراب ماڈل شاپ کے نام سے دکان ہے جہاں منگل کی صبح تقریباً پانچ بجے اچانک بجلی کے شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی۔ مقامی لوگوں نے جب دکان کے شٹر اور کھڑکی سے دھنواں اٹھتے ہوئے دیکھا تو اطلاع پولیس اور فائر بریگیڈ کو دی۔ کچھ ہی دیر میں موقع پر پہنچیں فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے تقریباً دو گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا۔ دکان مالک کا کہنا ہے کہ دکان میں موجود لاکھوں کو فرنیچر جل کر خاک ہو گیا لیکن کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔