کانپور: گزشتہ شب آٹو پارٹس کی دکان میںشارٹ شرکٹ سے لاکھوں کا مال جل کر راکھ ہو گیا ۔ ارماپور تھانہ حلقہ میں رہنے والے وشال کمار کی علاقے میں ہی وشال آٹو پارٹس کے نام سے دکان ہے۔ اس دکان میں موٹر سائیکل اور اسکوٹر کی مرمت کے ساتھ ان کے پارٹس کی بھی خریدنے اور فروخت کرنے کا کام کیا جاتا ہے۔ دکان دار کے مطابق اتوار کو دکان بند رہتی ہے گزشتہ شب ساڑھے نو بجے مقامی لوگوں نے اطلاع دی کہ دکان میں زبردست آگ لگ گئی ۔ اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کی تین گاڑیاں نصف گھنٹے بعد جائے واردات پر پہنچی کئی گھنٹو کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ دکان میں آ گ لگنے کی اطلع پر دکان دار اور اس کا پورا کنبہ ارما پور پہنچ گیا۔ فائر انسپکٹر کی پوچھ گچھ پر دکان مالک نے بتایا کہ ان کی دکان میں شارٹ شرکٹ سے آگ لگی ہے۔جس کے سبب تقریباً ۴ لاکھ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔