نئی دہلی۔تنقیدکے شکار وراٹ کوہلی کا دفاع کرتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر روی شاستری نے آج کہا کہ اس بلے باز کی عالمی کپ میں اوسط کارکردگی کا اس کی خاتون دوست انشکا شرما کی موجودگی سے کوئی سروکار نہیں ہے اور اس طرح کی باتیں سراسر بکواس ہیں۔شاستری نے پریس ٹرسٹ سے کہااگر ایسا ہوتا تو وراٹ آسٹریلیا میں ٹسٹ سیریز میں 700 رنز نہیں بناتا اور چار سنچری نہیں لگاتا۔وہ اتنا ہی ڈسپلن ہے جتنے کہ باقی۔اس کا دل ہندوستان کیلئے دھڑک رہا ہے۔انہوںنے گزشتہ سال انگلینڈ کے دورے پر خراب کارکردگی کے بعد تال میں واپسی کرنے کیلئے وراٹ کی تعریف کی۔انہوں نے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں سے اور نکھرتا جائے گا۔انہوں نے کہااب وہ ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکا ہے لہٰذا اور نکھرتا جائے گا۔وہ پہلے سے زیادہ فٹ ہوگا اور اپنی بلے بازی پر کام کرنے کیلئے اس کے پاس وقت ہو گا۔ ہندوستان کے سابق کپتا
ن شاستری نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں ٹاس ہارنا ہندوستان کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا۔انہوں نے آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم بتایا لیکن کہا کہ واحد ٹیم جس آسٹریلیا کو شکست کا خوف تھا، وہ ہندوستانی ٹیم تھی۔ہندوستان کی راہ میں اسٹیو اسمتھ مسلسل روڑا بنے ہوئے تھے اور شاستری نے اس نوجوان آسٹریلوی بلے باز کی تعریف کی۔انہوں نے کہاکئی ٹیموں نے مجھ سے اس کھیل میں کمزوری کے بارے میں پوچھا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو پتہ ہوگا کیونکہ ہم چار ماہ سے وہاں تھے۔میرا جواب یہی ہوتا تھا کہ اگر آپ کو کوئی خامی نظر آئے تو مجھے بتانا۔انہوں نے کہااس کا ہاتھ اور نظر کا تال میل زبردست ہے اور کرکٹ کی بے پناہ سمجھ بھی اسے ہے۔ہندوستانی تیز گیند بازوں امیش یادو، محمد سمیع اور موہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہامیں سمیع کو کولکاتہ کا نواب، امیش کو ودربھ کا نواب اور موہت شرما کو دارالحکومت سے بھی تیز ہریانہ ایکسپریس کہتا ہوں۔انہوں نے تیز گیند بازوں کی طرح گیند بازی کی۔انہوںنے کہاہندوستانی درمیانے تیز گیند بازوں کی تکڑی نے اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کتنی بار آپ ہاشم آملہ یا یونس خان کو اس طرح شارٹ گیند پر آؤٹ ہوتے دیکھتے ہیں۔شاستری نے آر اشون کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہااس کی ویریشن ہی اس کی طاقت تھی۔انہوں نے کہا کہ اس نوجوان ہندوستانی ٹیم میں کافی صلاحیت ہے اور ان میں سے 80 فیصد 2019 ورلڈ کپ میں بھی انتخاب کے دعویدار ہوں گے۔