نئی دہلی( یو این آئی) 24 واں لال بہادر شاستری مرد ہاکی ٹورنامنٹ 28 دسمبر سے 3 جنوری تک یہاں شیواجی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر کمل چودھری نے یہاں پریس کانفرنس میں بات چیت کے دوران بتایا کہ فاتح ٹیم کو دو لاکھ روپے اور رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی ۔مسٹر کمل چودھری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں او این جی سی ، انڈین آئیل بی پی سی ایل، فضائیہ فوج پی این بی،سی آر پی ایف ، آر سی ایف اور جیبی ہاکی اکیڈمی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ گزشتہ ایڈیشن میں ایئر انڈیا نے خطاب جیتا تھا جبکہ بی پی سی ایل رنر اپ رہی تھی ۔ چودھری نے بتایا کہ گزشتہ چمپئن ایئر انڈیا کی ٹیم گوالیار میں سندھیا ہاکی میں مصروف ہونے کے سبب اس سال شاستری ہاکی ٹورنامنٹ سے ہٹ گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں فیئر پلے ٹرافی کے علاوہ ٹورنامنٹ میں بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کو الی ٹر اسکوٹی دی جائے گی