میرٹھ۔ گزشتہ روز کرائم برانچ اور تھانہ دورالا کی مشترکہ پولیس ٹیم کے ذریعہ اطلاع کی بنیاد پر مودی پورم سے شاطر گاڑی لٹیروں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمین کے قبضہ ؍نشاندہی سے چوری کی چار لگژری گاڑیاں برآمد ہوئیں۔ تفتیش میں گرفتار ملزمین نے بتایا کہ ان کا ایک منظم گروہ ہے جو چار پہیہ گاڑیوں کی ہی لوٹ کرتا ہے اور گاڑیوں کے نمبر پلیٹ بدل کر فرضی کاغذات تیار کر کے فروخت کر دیتے ہیں۔ اب تک ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ گڑھ، دورالا، بابو گڑھ، پلکھوا، کوی نگر، نیواڑی، گڑھ مکتیشور، بھوج پور ، مسوری اور سورج کنڈ فرید آباد علاقہ سے درجنوں لوٹ کی واردات انجام دی ہیں اور تین بار جیل جا چکا ہے۔ ۹؍فروری کو ۲۰۱۴نیواڑی میں ای او این گاڑی لوٹ کے دوران ایک بی ایس ایف کے سپاہی کا قتل ہو گیا تھا۔ اس گاڑی کو باغپت علاقہ میں انہوں نے جلا دیا تھا۔اس سلسلہ میں تھانہ دورالا پر مقدمہ درج کر کے گروہ کے دیگر لوگوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔گرفتار ملزم کا نام انکت راٹھی، ساکن قصبہ و تھانہ بھوج پور ، ضلع غازی آباد بتایا جاتا ہے۔گرفتار ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔