غازی آباد (نامہ نگار)تھانہ وجے نگر اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے اطلاع کی بنیاد پر ہائی وے بائی پاس چوراہے کے قریب سے چھ ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزموں کے قبضہ سے لوٹے گئے پچیس لاکھ روپئے سونے چاندی قیمتی زیورات اور چوری کی آلٹو کار برآمد کی گئی۔ واضح رہے کہ گرفتار ملزم شاہد شاطر ملزم ہے۔ جو ۱۹۹۷سے جرائم کے پیشہ سے وابستہ ہے۔ اس کے خلاف لوٹ اور قتل کی کوششوں کے تقریباً سو مقدمات غازی آباد ، علی گڑھ بلند شہر اور مختلف تھانوں میں درج ہیں۔
اس سلسلہ میں تھانہ وجے نگر پر مقدمہ درج کرکے ملزموں کو جیل بھیج دیا گیا۔ گرفتار ملزموں میں شاہد چمن ساکن ضلع بلند شہر ، عمران اور راشد (باغپت) سنجے ورما (بلند شہر) احمد حسن(علی گڑھ)اور سنیت ورما (غازی آباد)شامل ہیں۔