لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ مہانگر پولیس نے ایک شاطر چور کو گرفتارکر لیا ہے اور اس کے قبضہ سے ایک طمنچہ، زندہ کارتوس اور چاندی کے سکوں سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا ہے۔
سی او مہا نگر نے بتایا کہ بدھ کی رات پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سرودئے نگر بندھے کے کنارے مزار کے قریب ایک نوجوان اپنے ساتھیوں کے ساتھ چوری کرنے کی اسکیم بنا رہا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور موقع پر پہنچ گئی۔ اسی دوران پولیس کے آنے کی اطلاع ملتے ہی نوجوان بھاگنے لگے لیکن پولیس نے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار نوجوان نے اپنا نام مڑیاؤں کے پریتی نگر علاقہ کا باشندہ ہریش پہاڑی عرف ہریش سنگھ بشٹ بتایا۔
پولیس کے ترجمان نے بتایاکہ ہریش آبائی طور پر الموڑا کا باشندہ ہے۔
ہریش نے اس بات کا اقبال جرم کیا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ چوری اور لوٹ کی واردات کو انجام دے رہا تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہریش کے ساتھیوںکی سرگرمی سے تلاش کی جا رہی ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔