لکھنؤ۔ شاعر اور ادیب ابراہیم تبسم کا بدھ کو انتقال ہوگیا۔ مرحوم ہردلعزیز شخصیت کے مالک تھے لکھنوی تہذیب کے دلدادہ ہی نہیں بلکہ عملی نمونہ تھے۔ ادھر کچھ عرصہ سے نشستوں میں جانا بھی انہوں نے بند کر دیا تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ محمود نگر پارک میں مولانا عبدالعلیم فاروقی نے پڑھائی۔ کثیر تعداد میں شریک لوگوں نے شام کو عیش باغ قبرستان میں انہیں سپرد لحد کر دیا ۔ پسماندگان میں دو بیٹے اورآٹھ بیٹیاں ہیں۔