مظفرنگر:شاملی ضلع میں مبینہ طور سے تین لوگوں نے ۳۰ سالہ ایک شخص کو اس کے دفتر میں گولی مار کر قتل کردیاگیاہے ۔پولیس نے بتایاکہ ایک ٹرانسپورٹ ایجنسی کے مالک سنیل کمار کو کل گولی ماری گئی ۔ یہ پرانی رنجش کا معاملہ ظاہر ہوتاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں راجیو کوگرفتارکرلیاگیا ۔ایک دیگر فرار ملزم کو پکڑنے کےلئے تلاش جاری ہے ۔ پولیس نے بتایاکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیاگیاہے اور معاملے کی جانچ جاری ہے ۔