شاملی: اتر پردیش میں شاملی کے تھانہ بھون علاقے میں کل رات بدمعاشوں نے ایک دودھ فروخت کرنے والے کو گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ہنڈن گاؤں میں رہنے والے سنور (35) کل شام سائیکل پر سوار ہوکر روز کی طرح دودھ بیچنے گیا تھا۔ دودھ فروخت کرنے کے بعدجب وہ گاؤں واپس آ رہا تھا تو راستے میں بدمعاشوں نے اسے گولی مار دی جس سے اس کی موت ہو گئی۔قتل کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔ قاتلوں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔