اقوام متحدہ:روس اور امریکہ کے مابین فضائی حملوں کے سلسلے میں بات چیت کرسکتے ہیں جس میں دونوں ممالک ایک دوسرے کی حدود میں دخل نہ دینے پر غور و خوص کریں گے ۔
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے بات چیت کے بعد کہا کہ “ دونوں ملکوں کے مابین اس اہم معاملے پر جلد از جلد بات چیت ہونی چاہئے ۔ فوجیوں کو آپس میں ملکر مسئلہ کا حل تلاش کرلینا ہی بہتر ہے ”۔روس کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا فیڈرل کونسل نے صدر ولادمیر پوتن کو شام میں فضائیہ کے جنگی طیاروں کو بھیجنے کی اجازت دیدی جس کے بعد وہاں فضائی حملے شروع ہوگئے ۔ شام میں امریکہ کی قیادت والے ملکوں کے طیارے دولت اسلامیہ کے خلاف پہلے سے ہی فضائی حملے کررہے ہیں لیکن انکا اسد حکومت کی فوج کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے ۔دریں اثنا ناٹو نے روس پر دولت اسلامیہ کے کنٹرول والے علاقوں پر حملہ نہ کرنے کا الزام لگایا۔