دبئی : اسلامک اسٹیٹ نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے شام میں اپنے خلاف روس کی طرف سے شروع کئے گئے فضائی حملوں کو ناکام کرے گا۔ اسلامک اسٹیٹ کے ترجمان ابو محمد العدناني نے ایک آڈیو ریکارڈنگ میں جسے آن لائن جاری کیا گیا ہے ، مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جہاں کہیں ہو روس اور امریکہ کے خلاف جہاد شروع کریں۔ عدناني نے کہا ہے کہ امریکہ کمزور ہے اور وہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ، تو وہ شام میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لئے ایران اور روس کی مدد لے رہا ہے ۔ امریکہ کسی کے ساتھ بھی ہاتھ ملانے کو تیار ہے لیکن اسلامک اسٹیٹ اصل طاقت کے زور پر لڑ رہا ہے اور وہ دن بہ دن مضبوط ہو رہا ہے ۔ عدناني نے شام میں اسد حکومت کے خلاف لڑ نے والے باغی دھڑوں سے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف نہ لڑنے کی اپیل کی ہے ۔