امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے اعتراف کیا ہے کہ بحران شام کے حل کے لئے امریکہ کو ایران کی مدد کی ضرورت ہے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے، جو امریکہ کی اعلی جوہری مذاکرات کار بھی رہی ہیں، کہا ہے کہ ان کا ملک، بحران شام کے حوالے سے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس بات پر بھی گفتگو ہوگی کہ امریکہ، بحران شام کے حوالے سے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے بارے میں امریکی جماعتوں میں پائے جانے والے اندرونی اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کا بحران، ایران سے صلاح و مشورہ کئے بغیر حل نہیں ہو سکتا۔
واضح رہے کہ شام کے حوالے سے امریکی موقف میں حال ہی میں، کچھ تبدیلی دیکھی جا رہی ہے جس نے اعلان کیا ہے کہ شام کی آئندہ حکومت میں بشار اسد، کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔