بیروت: شامی فوج اور لبنانی گروپ حزب اللہ لبنان کی سرحد کے پاس ادلب صوبہ کے دو شیعہ گا¶ں میں 48 گھنٹے کی جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔ دونوں فریقوں کے ذرائع نے آج بتایا کہ جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق آج صبح چھ بجے سے شروع ہوگئی۔ واضح رہے کہ ایسی ہی ایک جنگ بندی اس ماہ کے اوائل میں بھی ان علاقوں میں ہوئی تھی ۔ لیکن 72 گھنٹے کے بعد جنگ بندی ٹوٹ جانے کے بعد دونوں فریقوں نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔