ماسکو، 6 نومبر: شام میں جاری خانہ جنگی کا کوئی حل نکالنے کی غرض سے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں امریکہ اور اقوام متحدہ کی میٹنگ میں ایران کو شامل کئے جانے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔
روسی خبررساں ایجنسی اتار تاس نے جنیوا مذاکرات سے وابستہ ایک ذریعہ کے حوالے سے بتایاکہ اس معاملہ پر آئندہ بھی بات چیت ہوگی لیکن کئی ممالک ایران کی شمولیت پر راضی نہیں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ شام کے تنازعہ کو لے کر امریکہ اور روس نے اس ماہ کے آخر میں ہونے والے مذاکرات کا منصوبہ بنایا ہے لیکن اس میں ایران کی شمولیت پر کافی اختلاف ہے۔