مینیسوٹا مال آف امریکہ اور کینیڈا کے ویسٹ ایڈ منٹن مال دونوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ حفاظتی انتظامات میں اضافہ کر رہے ہیں
امریکہ کی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری جے جانسن نے صومالی تنظیم الشباب کی جانب سے امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کے بازاروں پر حملوں کی دھمکی کے بعد خبردار رہنے کی اپیل کی ہے۔
انھوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے سب سے بڑے شاپنگ مال سمیت تمام بازاروں میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے ہوشیار رہیں۔
فرانس: انتہا پسندی کی زرخیز زمین
ان کا کہنا تھا کہ وہ صومالیہ کے گروہ الشباب کی دھمکی کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں
۔
ایک ویڈیو میں اس گروہ نے امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کے بازاروں میں حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔
جے جانسن نے سی این این کو بتایا کہ یہ خطرہ دہشت گردی کے اس نئے دور کا حصہ ہے جس میں حملے زیادہ تر ایسے افراد کر رہے ہیں جن کا تعلق اسی مقام سے ہوتا ہے۔
’جب بھی دہشت گرد تنظیمیں کسی مخصوص مقام پر حملے کی بات کریں گی ہمیں اسے سنجیدگی سے لینا ہوگا۔‘
الشباب کی جانب سے جاری ویڈیو میں ایک برطانوی لب و لہجے کا مالک شخص چہرے کو چھپائے الشاب کے حامیوں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ مغرب میں واقعے امریکی اور یہودی شاپنگ سنٹرز پر حملے کریں۔
جے جانس کا کہنا تھا وہ صومالیہ کے گروہ الشباب کی دھمکی کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں
اس نے بالخصوص امریکہ کے دوسری بڑے شاپنگ سنٹر ’مینیسوٹا مال آف امریکہ‘کینیڈا کے ویسٹ ایڈ منٹن مال، لندن کی آکسفورڈ سٹریٹ اور لندن ہی کی دو ویسٹ فیلڈ شاپنگ سنٹرز کا حوالے دیا۔
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو سے باخبر ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مینیسوٹا مال آف امریکہ اور کینیڈا کے ویسٹ ایڈ منٹن مال دونوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ حفاظتی انتظامات میں اضافہ کر رہے ہیں۔
مینیسوٹا میں زیادہ تر صومالی آبادی ہے اور یہیں پر گذشتہ ہفتے ایک شخص پر دولتِ اسلامیہ کی حمایت میں سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
دولتِ اسلامیہ اور الشباب سے متاثر ہو کر مقامی افراد کی جانب سے دہشت گرد حملوں کے بعد سے کینیڈا، فرانس اور ڈنمارک میں پولیس اور سکیورٹی کے ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔