کراچی ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاہد آفریدی لاہور میں قومی کیمپ کے دوران چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے لیکن ان کی چوٹ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ایشیا کپ کی تیاری کے حوالے سے ہونے والے پریکٹس میچ میں جنید خان کی گیند پر شاہد آفریدی نے سوئپ کرنے کی کوشش کی تاہم گیند سیدھی ان کے منہ پر جا لگی لیکن ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے شاہد آفریدی کو خوش قسمتی سے معمولی زخم آئے۔گراؤنڈ میں موجود دیگر کھلاڑی اورٹیم فزیو فوری طورپر شاہد آفریدی کے پاس آگئے اورانہیں گراؤنڈ سے باہر لے گئے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ جمعرات کو لاہور میں قومی ٹیم کے ٹارگٹ میچ ک
ے دوران شاہد آفریدی جنید خان کی گیند پرسوئپ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق پریکٹس کرتے ہوئے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جنید خان کی ایک گیند کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے۔ جنید خان کی گیند ان کی آنکھ کے قریب لگی جس کے باعث ان کا خون بہنا شروع ہو گیا۔ وہ دورہ بنگلہ دیش کیلیے دستیاب ہوں گے۔ایشیا کپ کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری تربیتی کیمپ جمعہ کو اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے مصباح الحق کی قیادت میں ہفتہ کو ڈھاکا روانہ ہوگی۔ جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ معین خان اور فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کی زیرنگرانی جاری رہا۔کھلاڑیوں نے پہلے سیشن میں فیلڈنگ اور دوسرے سیشن میں نیٹ پریکٹس کی۔
ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں مصباح الحق (کپتان)، محمد حفیظ، احمد شہزاد، شرجیل خان، شاہد خان آفریدی، عمر اکمل، صہیب مقصود، فواد عالم، سعید اجمل، عبدالرحمان، جنید خان، عمر گل، انور علی، بلاول بھٹی اور محمد طلحہ شامل ہیں۔