بالی ووڈ میں جہاں شاہد کپور اور دہلی سے تعلق رکھنے والی میرا راجپوت کی شادی کے چرچے عام ہوئے، وہیں کچھ میڈیا رپورٹس میں ان خبروں کی تردید بھی کی گئی، جبکہ شاہد کپور نے اس حوالے سے کچھ نہ بتانے کی قسم کھا رکھی تھی۔لیکن ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ممبئی میں ایک ایونٹ کے موقع پر شاہد نے بالآخر اپنی چپ توڑ ہی دی اور کہا کہ ‘ابھی تک ان کی منگنی نہیں ہوئی ہے، لیکن دسمبر میں ہی شادی کا ارادہ ہے’۔شاہد کا مزید کہنا تھا کہ ‘پلیز میرے ساتھ تعاون کریں، میں بہت جلد سب کچھ بتا دوں گا’۔تاہم اداکار نے اپنی ہونے والی دلہن کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔رواں ہفتے ہندوستانی میڈیا میں شاہد کپور کی نئی دہلی کے لیڈی شری رام کالج میں انگریزی (تھرڈ ایئر) کی طالبہ میرا راجپوت سے منگنی کی خبریں گردش کرنے لگیں، جبکہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شاہد رواں برس دسمبر میں میرا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔یہ بھی بتایا گیا کہ شاہد اور میرا کی منگنی رواں برس جنوری میں ہوئی اور ان کی اپنی ہونے والی دلہن سے ملاقات ایک مذہبی گروپ رادھا سوامی ست سنگ بیس کے توسط سے ہوئی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل شاہد کپور نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ‘وہ شاد
ی کے لیے تیار ہیں، اگر کوئی بھی اچھی لڑکی چاہے تو۔۔۔ انھیں شادی کے حوالے سے کوئی تحفظات نہیں’۔جبکہ شاہد ان خیالات کا اظہار بھی کر چکے ہیں کہ ان کی اہلیہ کا تعلق بالی وڈ انڈسٹری سے نہیں ہوگا۔ہیں اس سے قبل کرینہ کپور ، پریانکا چوپڑہ اور بپاشاسو باسو سمیت مختلف بولی وڈ خواتین سے تعلقات کے باعث خبروں کی زینت بنے رہنے والے شاہد کپور سے متعلق ایک نئی خبر آج کل گرم ہے کہ انھوں نے نئی دہلی میں ایک کالج کی طالبہ میرا راجپوت سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ہندوستان کے مقامی اخبار ہندوستان ٹائمزکی ایک رپورٹ کے مطابق شاہد کپور نے نئی دہلی کے لیڈی شری رام کالج میں انگریزی (تھرڈ ایئر) کی طالبہ میرا راجپوت سے منگنی کرلی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شاہد رواں برس دسمبر میں میرا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ہندوستان ٹائمز نے ایک انگریزی روزنامے کے حوالے سے لکھا ہے کہ شاہد اور میرا کی منگنی رواں برس جنوری میں ہوئی۔جبکہ 30 سالہ شاہد کی اپنی ہونے والی دلہن سے ملاقات ایک مذہبی گروپ رادھا سوامی ست سنگ بیس کے توسط سے ہوئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل شاہد کپور نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ‘وہ شادی کے لیے تیار ہیں، اگر کوئی بھی اچھی لڑکی چاہے تو۔۔۔ انھیں شادی کے حوالے سے کوئی تحفظات نہیں’۔دوسری جانب انڈین ایکسپریس کے مطابق شاہد ان خیالات کا اظہار بھی کر چکے ہیں کہ ان کی اہلیہ کا تعلق بولی وڈ انڈسٹری سے نہیں ہوگا۔تاہم ہندوستانی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے شاہد کپور سے تصدیق نہیں کی جا سکی۔