ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور ۱۰ جون کو میرا راجپوت سے شادی کر لیں گے۔ ذرائع کے مطابق شاہد کپور رواں سال دسمبر کی بجائے جون میں اپنے سے عمر میں۱۰ سال چھوٹی میرا راجپوت سے شادی رچا ئیں گے۔ ان کے پنڈتوں نے۱۰ جون کو ان کیلئے شبھ قرار دیا ہے جس پر دونوں خاندانوں نے شادی کے لئے اسی تاریخ پر اتفاق کرتے ہوئے زور و شور سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق میرا کو شاہد کپور کے ساتھ ان کے فلیٹ میں بھی دیکھا گیا۔ شاہد کی شادی قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں سادگی سے ہو گی اور اس کے بعد کے دن بڑی دعوت ہو گی جس میں ہر خاص و عام کو بلایا جائے گا۔ یاد رہے کہ دونوں خاندانوں کا ملاپ ایک مذہبی تنظیم رادھا سوائمی سترنگ کے ذریعہ ہوا جس کے یہ دونوں خاندان پیروکار ہیں۔