اشیا: قیمہ آدھ سیر، پیاز آدھ سیر، ادرک آدھ چھٹانک، سیاہ مرچ حسب ذائقہ، نمک اور گھی حسب ضرورت۔
ترکیب: قیمہ باریک پیس لیں، پھر پیاز اور ادرک پیس کر قیمہ میں ملا دیں۔ اب سیاہ مرچ، نمک اور گرم مصالحہ بھی پیس لیں اور قیمہ میں شامل کر لیں۔ ہاتھ سے گول گول سیخ کباب کی شکل کے کباب بنا لیجئے مگر بیچ سے کھوکھلے نہ ہوں۔ توے پر گھی لگا کر کباب جما دیں اوپر سے کسی گہری تام چینی کی ڈش وغیرہ سے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر دم دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو کٹر سے پیاز کے لچھے کاٹ لیں۔ ہری مرچ زیرہ اور سفید الائچی ڈال کر پھر دم پر رکھ دیں۔ جب خوشبو آنے لگے اور کباب سرخ ہو جائیں تو اتار لیں ۔ نہایت لذیذ کباب ہوں گے۔