ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان ایک بڑے اداکار ہیں لیکن ہم دونوں میں کبھی اچھی دوستی نہیں ہو سکتی۔ میڈیا کے مطابق سلمان خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ایک بہت بڑے اداکار ہیں، اللہ نے انھیں بہت عزت اور شہرت دی ہے لیکن اس کے باوجود کچھ لوگ مجھے اس کے خلاف بھڑکاتے ہیں تا کہ میں اس کی مخالفت کروں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے اور شاہ رخ خان کے درمیان کوئی لڑائی نہیں لیکن ہم دونوں کبھی ایک دوسرے کے اچھے دوست نہیں بن سکتے۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ ایک محنت کرنے والا شخص ہے، اللہ نے شاہ رخ کو ایک اچھا ذہن دیا ہے وہ چیزوں کے بارے میں سوچتا ہے اور پھر ان کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ قبل ازیں ایک افطار پارٹی میں دونوں سپر اسٹارز ایک دوسرے سے گلے ملے جس کے بعد اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ دونوں خان ماضی میں پیدا ہونے والی تلخیاں بھلا چکے ہیں۔