ممبئی:کنگ خان شاہ رخ خان اور یو یو ہنی سنگھ میں ایک بار پھر سے دوستی ہو گئی ہے ۔
ہنی سنگھ نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شائع کی ہے اور اس پر لکھا ہے ‘‘ اینڈ آفٹر دا پارٹی ود لولی شاہ رخ خان’’۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے سلیم ٹور کے دوران ہنی سنگھ کو تھپڑ مارا تھا۔ جبکہ شاہ رخ نے اس سے صاف انکار کیا ہے کہ ان کی ہنی سنگھ سے کسی بھی طرح کی کوئی تکرار ہوئی ہے ۔
ہنی سنگھ کی اہلیہ کا بھی کہنا ہے کہ شاہ رخ خان، ہنی سنگھ کو اپنا چھوٹا بھائی سمجھتے ہیں۔