ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے مداحوں سے سگریٹ نوشی چھوڑنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ اب تک اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔شاہ رخ خان نے کچھ عرصہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ سگریٹ نوشی چھوڑ رہے ہیں جس کے بعد ان کے مداحوں کو امید تھی کہ کنگ خان جلد ہی اس بری عادت سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن شاہ رخ خان نے اپنے اس عزم میں ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی تمباکو نوشی کو برا سمجھتے ہ
یں، انہیں خود بھی یہ پسند نہیں کہ ان کے قریب کوئی شخص سگریٹ پیے لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود وہ سگریٹ نوشی سے چھٹکارا نہیں پاسکے۔
وہ وعدہ کرتے ہیں کہ اس بری عادت کو ترک کردیں گے لیکن اس میں انہیں وقت لگے گا۔ جس دن انہوں نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی اس دن وہ اس کا خود اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ 2012 میں بھارتی عدالت نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے جرم میں شاہ رخ خان پر جرمانہ بھی کیا تھا۔دوسری جانب بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’’فین‘‘ کے ذریعے بچوں کو متاثر کرنے کے خواہاں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کا کہناہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم ’’فین‘‘ کے لئے بہت محنت کررہے ہیں جس کی وجہ فلم بین بچے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ’’فین‘‘ کے ذیعے بچوں کی محبت فلموں سے مزید بڑھے۔واضح رہے کہ ’’فین‘‘ میں شاہ رخ خان فلمی ستاروں کے مداح کا کردار ادا کررہے ہیں اور یہ فلم رواں برس ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔