حالانکہ موجودہ دور میں ایک فلم بنانے میں کروڑوں روپے خرچ کئے جانے لگے ہیں پھر بھی اگر کسی فلم کے ایک گانے پر سات کروڑ روپے خرچ کئے جائیں تو اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس فلم کا بجٹ کیا ہوگا ۔ ایسا ہی خطرناک کام شاہ رخ خان یعنی بالی وڈ کے کنگ خان نے کیا ہے ۔وہ اپنی اگلی فلم ہیپی نیو ایئر کے ایک گانے کی فلم بندی میں سات کروڑ روپے خرچ کر رہے ہیں ۔ شاہ رخ خان والی اس فلم کو ڈائریکٹ فرح خان کر رہی ہیں ۔ فرح خان نے اوم شانتی اوم میں بھی ایک گانا فلمایا تھا جس میں فلمی دنیا کے تمام بڑے اسٹارس نظر آئے تھے ۔ سات کروڑ کی لاگت والے اس نغمے میں ہیپی نیو ایئر کے تمام فنکار نظر آئیں گے اور اسے بالی وڈ کا سب سے مہنگا گانا بتایا جا رہا ہے ۔ شاہ رخ خان کو لگتا ہے کہ یہ گانا اس فلم میں کشش پیدا کر سکتا ہے ۔ اس فلم میں شاہ رخ خان اور دپیکا پاوکون لیڈ رول میں ہیں ۔ اس فلم سے پہلے اس جوڑی نے دو ہٹ فلمیں اوم شانتی اوم اور چنئی ایکسپریس دی ہے ۔