ہمارے معاشرے میں شادی کا بندھن کئی طرح کی ذمہ داریوں اور سمجھوتوں کا نام سمجھا جاتا ہے لیکن ماہرین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ شادی کے بندھن میں بندھے افراد کو غیر شادی شدہ لوگوں کے مقابلے میں دل کے امراض لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے، امریکی شہر نیو یارک کے”لینگن میڈیکل سینٹر” سے وابستہ امریکی ماہرین نے ۲۱ سے ۱۰۲ برس کے۳۵ لاکھ مرد اور خواتین کی طرز زندگی اور صحت پر مبنی وسیع تر معلوماتی ڈیٹا کے ذریعے شادی اور دل کی صحت کے باہمی ربط کا تجزیہ کیا، جس میں شادی اور دل کی بیماریوں کے خطرے کا باہمی تعلق خاص طور پر نوجوان شادی شدہ جوڑوں میں بہت مضبوط نظر آیا۔ اس کے علاوہ تحقیق سے اس بات کا بھی پتا چلا
کہ شریک حیات کے مرنے سے دل کی بیماریاں، بلند فشار خون اور ذیابیطس کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں۔