نئی دہلی: مشہور گلوکارہ شبھا مدگل کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی، امن اور خیرسگالی کو فروغ دینے کی کوششوں کیلئے 23 ویں ‘راجیو گاندھی نیشنل سدبھاونا ایوارڈ’ سے سرفراز کیا جائے گا۔
مسٹر مدگل کو یہ ایوارڈ سابق وزیر اعظم کے یوم پیدائش 20 اگست کو دیا جائے گا۔ اس ایوارڈ کا آغاز امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور تشدد کے خلاف راجیو گاندھی کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا تھا۔ اس کے تحت ایک توصیف نامہ اور 10 لاکھ روپئے کی نقد رقم دی جاتی ہے ۔قبل ازیں مدر ٹیریسا، استاد بسم اللہ خان، لتا منگیشکر، نرملا دیش پانڈے اور سنیل دت کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے ۔