لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بی جے پی کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر شتروگھن سنہا کل کانپور میں بابو پوروا سینٹرل پارک میں پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی کی حمایت میں عوامی جلسہ کو خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ سابق مرکزی وزیر ستیہ پال مہاراج کل کانپور میں اور اکیس اپریل کو آگرہ جائیں گے۔ وہ لکھنؤ میں راج ناتھ کی حمایت میں ککریل بندھا روڈ اور سرودئے نگر میں عوامی جلسہ کو خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ فیروز آباد کے پارلیمانی امیدوار ایم پی سنگھ بگھیل کی حمایت میں عوامی جلسہ کو خطاب کریں گے۔