ممبئی …..کئی دہائیوں تک بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے معروف اداکار شترو گھن سنہا نے اپنے قریبی دوست امیتابھ بچن کو بھار ت کا صدر بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ۔
بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق پٹنا میں ایک تقریب کے دوران شتروگھن سنہا نے کہا کہ اگر امیتابھ بچن کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو یہ بہت قابل فخر بات ہوگی کیونکہ امیتابھ ثقافتی اور سماجی شعبوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے ان کا صدر بننا ملک کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔
واضح رہے امیتابھ بچن اور شتروگھن سنہاکی جوڑی نے ماضی میں کئی سپر ہٹ فلمیں انڈسٹری کو دیں جن میں کالا پتھر، دوستانہ اور شان جیسی بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں۔
–