چاردن قبل ہوئی بارش کے بعد نکلی دھوپ سے ہرشخص بے حال
فتح پور: شدید دھوپ اور امس بھری گرمی سے عوام بے حال ہواٹھے تووہیں کسان بارش کے بھروسے مستقبل کے خواب دیکھ رہے تھے اور آسمان کودیکھ کر فکر مند ہورہے ہیں ۔ لیکن یہ بادل کسانوںکو دھوکہ دے کر چلے جاتے ہیں ۔ چار دن قبل ہوئی بارش کے بعد نکلی تیز دھوپ سے امس بھری گرمی نے بے حال کردیاہے ۔ اس دھوپ اور امس بھری گرمی سے عوامی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔ اور شدید گرمی سے راحت دینے والے آلات بھی بے اثر ثابت ہورہے ہیں۔واضح ہوکہ چاردن قبل نصف گھنٹے کی ہوئی تیز بارش کے بعد معمولی بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہا لیکن اس کے بعد سے تیز دھوپ نے لوگوں کو پہلے والی گرمی کا احساس پھرسے کرانا شروع کردیاہے ۔ بارش کے بعد دھوپ نکلنے سے مقامی باشندے بے حال ہیں ۔ پسینے سے شرابور لوگ بڑی مشکل سے اپنا کام نمٹاپارہے ہیں ۔ شدید گرمی میں پنکھے ، کولر ، اے سی ناکام ثابت ہورہے ہیں ۔ لوگ ضروری کام نمٹانے کےلئے اپنے جسم کو ڈھک کر اور چھاتہ لیکر جاتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ مقامی باشندوں کا کہناہے کہ ایک دن کی بارش نے مزید گرمی اور امس بڑھادی ہے ۔ وہیں شدید گرمی کے سبب بچوں کی حالت بری دکھائی دے رہی ہے۔ اتوار کے دن ہونے کے سبب زیادہ تر بچے گھروں میں ہی دکھے