لکھنؤ ۔ (نامہ نگار)علی گنج علاقہ میں رہنے والے ایک بجلی مستری نے گھریلو تنازعہ کے سبب آج دوپہر میں گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔ واقعہ سے قبل اس نے اپنے دو بچے کو ایک کمرے میں بند کر دیا تھا ۔ اس سلسلے میں ایس او علی گنج شیام بابو نے بتایا کہ علی گنج سیکٹر میں عثمان پور کے رہنے والے ۴۲ سالہ کپل راوت گھروں میں بجلی وائرنگ کا کام کرتا تھا ۔ کپل کے کنبے میں بیوی گیتا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ کپل شراب پینے کا عادی تھا ۔ اس کیلئے اکثر کنبے والوں سے اس کا جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔
بتایا جاتا ہے کہ آج صبح اسکے دونوں بچے اسکو ل چلے گئے ۔ اس کے بعد کپل
کا اس بیوی گیتا سے جھگڑا ہوگیا ۔ وہ ناراض ہوکر اپنے مائکے چلی گئی ۔ دوپہر کو جب دونوںبچے اسکول سے گھر واپس آئے ۔توکپل نے دونوں بچے کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور خود برآمدے میں لگے پنکھے میں بجلی کے تار سے پھندا لگا کر خود کشی کرلی ۔ والد کو پھندے سے لٹکا دیکھ کر بچوں نے شور مچایا ۔
شور سنکر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے ۔ واقعہ کا اطلاع علی گنج پولیس کو دی گئی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔