کانپور(نامہ نگار)۔شراب کے نشے میں ایک بیٹے نے ماں بیٹے کے مقدس رشتے کو شرم سار کرتے ہوئے اپنی ۶۰سالہ ماںکی مبینہ طورپرآبرو ریزی کی ۔
شرابی بیٹے کو مقامی لوگوںنے پیٹنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ ایس پی مغرب ہریش چندر نے بتایا کہ کہنہ کے ایلن گنج میں رہنے والا چالیس سالہ ایک شخص کل نصف شب میںشراب پی کر گھر پہنچا۔ گھر میں شرابی اور اس کی ساٹھ سالہ ماں رہتی تھی۔ کیونکہ شراب کی عادت سے پریشان ہوکر اس کی بیوی تین سال قبل شوہر کا گھر چھوڑ کرمائیکے چلی گئی تھی۔ دیر رات گھر پہنچنے کے بعد اس نے اپنی ماں سے کھانے کے لئے پوچھاجبکہ وہ شراب کے نشے میں تھا۔ اس نے اپنی ماں کو پکڑ کر آبرو ریزی کی۔ماں کی چیخ وپکار سن کر پڑوس کے لوگ جمع ہو گئے اور انھوںنے پہلے تو اسے پیٹا اور ماں کو گھر سے باہر لاکر بیٹے کو گھر کے اندر بند کردیا۔ اس واقعہ کے بعد اہل خانہ نے پولیس کواطلاع دی ۔پولیس نے موقع پرپہنچنے کے بعد ملزم کوگرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف شرابی کی بہن کی تحریر پر بھائی کے خلاف آبرو ریزی کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے ۔