جموئی 17 دسمبر (یو این آئی) بہار میں جموئی ضلع کے سونو تھانہ علاقے کے مانجھی ٹولا میں کل دیر رات شرابی شوہر نے اپنی بیوی کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مانجھی ٹولا رہائشی سنجے مانجھی کو شراب پینے کی عادت تھی اور روزانہ کی طرح کل رات وہ شراب پی کر آیا تھا۔ اسی سلسلے میں اس کی بیوی منکی دیوی(32) نے جب مخالفت کی، تب اس نے ڈنڈے سے اس کی جم کر پٹائی کر دی ،جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے آج خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے جموئی صدر ہسپتال بھیج دیا ہے۔ اس سلسلے میں ہلاک ہونے والی خاتون کے والد کے بیان پر متعلقہ تھانہ میں اس کے شوہر کے خلاف ایک معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم سنجے مانجھی کو گرفتار کر لیا ہے۔