چندی گڑھ : ہندوستان میں ایک 21 سالہ نوجوان نے معمر دکاندار جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
چندی گڑھ میں 21 سالہ راجیو 58 سالہ جوگندر پال کی دکان میں داخل ہوا اور اس کی بیوی 56 سالہ سنتوش کماری کو مارنا شروع کر دیا جبکہ بعد ازاں جوگندر پال کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
دکان پر لگے سی سی ٹی وے کیمرے نے یہ تمام منظر قید کر لیا، جس میں نوجوان نے بزرگ جوڑے کی عزت کا مان بھی نہ رکھا اور دونوں میاں بیوی کو تھپڑ مارے۔
پولیس کے مطابق نوجوان شراب کے نشے میں تھا، اس نے خاتون کو تھپر مار مار کر اس کے دانت توڑ دیئے۔
پولیس کا کہنا تھاکہ جب اس خاتون کے شوہر نے نوجوان کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے اسے بھی مارنا شروع کر دیا، اور مار مار کر اس کا ہاتھ بھی توڑ دیا۔
پولیس تشدد کا شکار ہونے والے میاں بیوی کی شکایت درج کروانے پو نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
بوڑھے شوہر اور بیوی کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔