چندوسی: گنیش کالونی گلی نمبر سات کے رہنے والے سبھاش وارشنے جو بازارمیں کپڑے کا کام کرتے ہیں وہ اپنی دکان پر دوپہر میں جارہے تھے تبھی محلے کے رہنے والے ونیت نے شراب کے نشے میں پہلے تو ان سے گالی گلوچ کی پھر راستے میں پڑی اینٹ ان کے سر پر مار دی جس سے ان کا سر پھوٹ گیااور وہ لہو لہان ہو گئے ۔ جنہیں زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ مذکورہ واردات کی تحریر پولیس میں دے دی گئی ہے۔ پولیس تحریر کی بنیاد پر واردات کی جانچ کر رہی ہے۔