کانپور (یو این آئی) صنعتی شہر کانپور کے کلیان پور علاقے میں میں کل رات ایک شرابی نوجوان نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر اسے قتل کرنے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق بلاسپور (چھتیس گڑھ) کا رہنے والا راجو راوت پور گائوں کے روشن نگر میں کرائے کے مکان میں رہتا ہے ۔ کل رات وہ نشے کی حالت میں گھر پہنچا اور بیوی لتا سے کسی بات پر اس کی جھگڑا ہوگیا۔ بات بڑھنے پر راجو نے لتا کا گلا چاقو سے کاٹ دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ تشویش ناک حالت میں لتاکو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔پولیس نے حملہ آور راجو کو گرفتار کرلیا ہے اور
معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔
کینسر سے متعلق بیداری مہم
علی گڑھ(نامہ نگار) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباکی تنظیم دا ونگس آف ڈیزائر نے اب معالجین کے ساتھ مل کر کینسر کے تعلق سے مہم شروع کردی ہے ۔ مہم کا آغاز اَوَر لیڈی آف فاطمہ ا سکول سے کیاگیا ا س موقع پر طلبا سے خطاب کیاگیا۔جے این میڈیکل کالج کے ڈی ایم ایس اور فارماکالوجی شعبہ میں ایسو سی ایٹ پروفیسرڈاکٹر ایس ضیاءالرحمن نے طلبا¿ کو کینسر کے تعلق سے بیدار کیا۔ا س موقع پر تنظیم کے صدر صغیر شروانی، ڈاکٹر شمامہ، سوشل میڈیا ہیڈ مادھوری وششٹھ، گرل ونگ ہیڈ ساکیت منیجر ارباب حسین، خازن ساحل عثمانی و دیپک موجود تھے ۔