جبل پور: مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور کے چرگواں تھانہ علاقے کے املیا گا¶ں میں شراب پینے سے منع کرنے پر ایک شخص نے اپنے بیٹے کوتیزدھار ہتھیار سے قتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چرگا¶ں کے رہنے والے راکیش مہرا کو کل اس کے بیٹے روی (23) نے شراب پینے سے منع کیا۔ اس بات پر باپ بیٹے کے مابین جھگڑا ہوگیا۔ غصے میں آ کر باپ نے تیز دھار ہتھیار سے اپنے بیٹے کے سینے پر حملہ کردیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ واقعہ کے بعد ملزم باپ موقع سے فرار ہوگیا جسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔