بارہ بنکی:پنچایت الیکشن ۲۰۱۵کیلئے ۹اکتوبرپہلے مرحلہ میں ہونے والی رائے دہی کوپرامن طریقہ سے منعقد کرانے کےلئے ضلع کی تمام شراب کی دوکانیں۷اکتوبر کو شام پانچ بجے سے رائے دہی کے دن تک بند رہیں گی۔الیکشن کمیشن کے اس سلسلے میں دی گئی ہدایت کی اطلاع دیتے ہوئے اے ڈی ایم ہری کیش چورسیہ نے بتایاکہ مذکورہ ہدایت پر سختی سے عمل کرایا جائے گااگر۷اکتوبرکوشام پانچ بجے کے بعد ضلع میں شراب کی دکانیں کھولی ہوئی پاگئیں تواس کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اس کا لائسنس مسترد کردیا جائے گا۔