امروہہ، 5 مارچ (یو این آئی) اترپردیش کی امروہہ پولیس نے کل رات ڈیڈ ولا علاقے سے کار سوار دو اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے شراب کی 281 بوتلیں برآمد کیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ پولیس نے ڈیڈولی علاقے سے چیکنگ کے دور
ان کارسوار شراب کے دو اسمگلروں نتن اورنتیش کو گرفتار کرکے ان کی کار سے ناجائز شراب کی 281بوتلیں برآمد کیں۔پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدگان نے بتایا کہ شراب کی یہ بوتلیں ہولی پرفروخت کرنے کے لئے ہریانہ سے یہاں لائی گئی تھیں۔پولیس گرفتار شدگان کے دیگر ساتھیوں کا بھی پتہ لگارہی ہے ۔ اس سے پہلے بھی اس علاقے سے بڑی مقدار میں اسمگلنگ کی شراب برآمد کی گئی تھی۔