نئی دہلی ۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ میں بھاری تبدیلی کئے گئے ہیں جس کے بعد سابق کرکٹر روی شاستری کو
25 اگست سے شروع ہونے والی آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈب(بی سی سی آئی)نے منگل کو جاری معلومات میں بتایا کہ انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے سابق کپتان شاستری کو ڈائریکٹر منتخب کیا گیا ہے۔ ڈنکن فلیچر اہم کوچ کے عہدے پر بنے رہیں گے۔فیلڈنگ کوچ ٹریور پینی اور گیند بازی کوچ جو داویس کو انگلینڈکے خلاف ون ڈے س
یریز کے لیے آرام دیا گیا ہے جبکہ سابق ہندوستانی آل راؤنڈر سنجے بانگڑ اور سابق فاسٹ باؤلربھرت ارون کو شریک کوچ کے کردارکی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ آر سریدھر آئندہ سیریز کیلئے فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔بی سی سی آئی نے کہاہندوستانی ٹیم کو مسلسل مضبوط کرنے کیلئے پرانی کوششوں کے درمیان بی سی سی آئی نے بولنگ کوچ داویس اور فیلڈنگ کوچ پینی کو آئندہ ون ڈے سیریز میں آرام دیا ہے۔ سابق ہندوستانی آل راؤنڈر بانگڑ اور سابق فاسٹ باؤلر بھرت ارون کو شریک کوچ بنایا گیا ہے جبکہ آر سریدھر فیلڈنگ کوچ کی شکل میں سپورٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔سابق تیز گیند باز داویس سال 2011۔12 سے ہندوستان ٹیم کے بولنگ کوچ کے کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس دوران ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کراری شکست جھیلنی پڑی تھی جبکہ پینی کو 2011 کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد فیلڈنگ کوچ بنایا گیا تھا۔آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کے کوچ بن کر واہ واہ لوٹنے والے بانگڑ نے سال 2013 میں فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اس کے بعد سے وہ ہندوستان کی اے ٹیم کے کوچ کے کردار ادا کر رہے تھے۔ تمل ناڈو کے سابق تیز گیند باز ارون ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم کی رہنمائی کر چکے ہیں جس میں سال 2012 میں انمکت چند کی کپتانی میں انڈر 19 ٹیم نے ورلڈ کپ خطاب بھی جیتا تھا۔ سال 2001 میں کوچنگ کیریئر شرو ع کرنے والے سریدھر کو بھی ونڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف فیلڈنگ کوچ کے کردار کیلئے منتخب کئے گئے سریدھر بنگلور میں قومی کرکٹ اکیڈمی سے جڑے ہوئے ہیں اور متحدہ عرب امارات میں ہوئے انڈر 19 ورلڈ کپ میں ٹیم کے شریک کوچ کا کردار ادا کرچکے ہیں۔ انہوں نے 2014 آئی پی ایل میں پنجاب فرنچائزی کے لیے بھی فیلڈنگ کوچ کے کردار ادا کیا تھا۔ بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں سیچل رہی بحث کے بعد بورڈ کے تمام عہدیداران نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم کے لیے شاستری کی خدمات لی جائے۔ آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے سابق کپتان شاستری ٹیم انڈیا کی رہنمائی کریں گے۔ وہ اس سیریز سے جڑے تمام معاملات کے لیے مکمل ذمہ داری سنبھالیں گے۔یہ پہلی بار نہیں ہے جب ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے اس صورتحال میں شاستری کو اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ اس سے پہلے سال 2007 میں ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ میں ہندوستانی ٹیم کے باہر ہو جانے کے بعد بھی شاستری کو ٹیم کا مینیجر منتخب کیا گیا تھا۔ اگرچہ بی سی سی آئی نے اس تبدیلی کو فی الحال پانچ میچوں ون ڈے سیریز تک محدود رکھنے کی بات کہی ہے۔ بورڈ نے کہا تمام تبدیلی آئندہ دو ہفتوں تک رہیں گی۔ ان تبدیلیوں کو فی الحال محدود سیریز کے لیے کیا گیا ہے ۔ٹیم کے موجودہ کوچ فلیچر کا قرار بی سی سی آئی کے ساتھ 2015 کے ورلڈ کپ تک کا ہے۔