آسکرایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اگلے پراجیکٹ میں ہولی وڈ سٹار میریل اسٹریپ کے ساتھ کام کریں گی۔
انہوں نے فیس بک پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اردو زبان کے عظیم شاعر فیض احمد فیض بھی اس منصوبہ کا حصہ ہوں گے۔
شرمین اس پراجیکٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات اگلے مہینے بتائیں گی۔یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے پہلی پاکستانی ہیں جنھوں نے 2012 میں دستاویزی فلم ’سیونگ فیس‘ پر آسکر جبکہ 2010 میں ’پاکستان: چلڈرن آف دی طالبان‘ پر ایمی ایوارڈ جیتا۔ایوارڈ جیتنے کے بعد انہوں نے ہولی وڈ کی معروف شخصیات کو اپنا دوست بھی بنا لیا ہے۔