پٹنہ۔دولت مشترکہ کھیلوں کی خاتون نشانہ بازی میں چاندی کا تمغہ فاتح شریسی سنگھ نے بہار حکومت کے اپنی اس کامیابی کے فی روکھے رویے پر افسوس کیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر دگ وجے سنگھ اور بی جے پی کی بانکا سے سابق ایم پی محترمہ پتل سنگھ کی بیٹی شریسی سنگھ نے دولت مشترکہ کھیلوں میں ان کے چاندی کا تمغہ جیتنے کی کامیابی کے تئیں ریاستی حکومت کے روکھے رویے کے تئیں افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا
کہ ان کی جانب سے کسی نے ان کو فون تک کرنا ضروری نہیں سمجھا۔پٹنہ میں ایک غیر سرکاری ادارے کی طرف سے شریسی کے اعزاز میں کل منعقد ایک پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی اس کوشش کا ریاستی حکومت احترام کرے گی۔ شریسی سنگھ نے حال میں گلاسگو میں منعقد دولت مشترکہ کھیلوں میں منعقد نشانہ بازی کے ڈبل ٹریپ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ شریسی نے کہاانہوں نے سوچا تھا کہ ان بیتی رات پٹنہ پہنچنے پر ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی نہ کوئی ہوگا۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغے حاصل کرنے والے تمام فاتحین کو ان کی ریاستی حکومت کی طرف سے قدر کیا گیا ہے پر ہمیں ہمارے ہی ریاست کی طرف سے کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔