ممبئی(وارتا) رہائشی اور چھوٹی صنعتوں کیلئے رقم دستیاب کرانے والی کمپنی شری رام سٹی یونین فائننس لمیٹید آئی پی او کے ذریعہ سرمایہ بازار سے ۲۰۰کروڑ روپئے کا بندوبست کرے گی۔ کمپنی ایک ہزار روپئے کی درج قیمت والے آئی پی او بدھ کو جاری کرے گی۔ کریڈٹ ریٹنگ کرنے والی تنظیم کیئر نے کمپنی
کے آئی پی او کو ڈبل اے ریٹنگ دی ہے۔ شری رام سٹی کے ایم ڈی جی ایس سندر راجن نے کہا کہ کمپنی قرض ساکھ ریٹنگ اچھی بنائے رکھنا چاہتی ہے تاکہ کم لاگت پر رقم کا بندوبست کرنے میں اسے آسانی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی اور عالمی معیشت کے مسائل کے باوجود کمپنی مختلف مسائل سے رقم کا بندوبست کرنے میں کامیاب رہی ہے۔