نئی دہلی ۔بین الاقوامی کرکٹ فیڈریشن ’فکا‘ کے سی ای او ایان اسمتھ نے کہا ہے کہ آئی سی سی میں کسی کے پاس بی سی سی آئی کے صدر این شری نواسن اور ای سی بی کے سربراہ جالس کلارک کے خلاف کھڑے ہونے کی ہمت نہیں ہے کیونکہ عالمی کرکٹ میں ان کا دبدبہ ہے۔غی
رتسلیم شدہ بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ورما کو لکھے گئے خط میں اسمتھ نے کہا کہ فکاآئی سی سی حکام کو صحیح فیصلے کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کر رہا ہے تاکہ نئے آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے صدر نہ بن سکے۔اسمتھ نے ورما کو لکھے گئے خط میں کہا ہم آئی سی سی حکام اور منتظمین کو حوصلہ افزائی کرنے کے لئے پردے کے پیچھے کام کر رہے ہیں لیکن شری نواسن اور کلارک کا کافی دبدبہ ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کسی میں بھی بی سی سی آئی اور ای سی بی کے خلاف کھڑے ہونے کی ہمت نہیں ہے۔ نواسن اور کلارک اپنے اپنے بورڈ کے سربراہ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے صاف طور پر کہا کہ اب سب کچھ ہندوستان کے سپریم کورٹ کے آخری فیصلے پر انحصار کرتا ہے کیونکہ فکا قانون کی پناہ نہیں لے گاانہوں نے کہامیں نے اعلی سطح پر قانونی مشورہ لیا ہے اور کامیابی ، لاگت یا خطرے کے تناظر میں ہم قانون کی پناہ لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ رضامندی اسی پر بنی ہے کہ آپ یا ہندوستان کا سپریم کورٹ جو بھی کر رہا ہے ۔