ناروے۔ ہندوستانی مرد ٹیم کو 41 ویں شطرنج اولمپیاڈ کے نویں دور میں یہاں ارجنٹائن نے تمام چار بورڈ پر برابری پر روکا جبکہ خواتین ٹیم کو یوکرین کے ہاتھوں 1۔5-2۔5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔شاندار فارم میں چل رہے ایس پی سیترمن نے دوسرے بورڈ پر سیڈرو ماریکو کے خلاف جیت کی پوزیشن میں ہونے کے باوجود بازی ڈرا کھیلی۔پریمارجننیگی نے سب سے اوپر کی بورڈ پر فرنانڈو پیرالٹا کے ساتھ پوائنٹس
بانٹے۔ان کے علاوہ کرشنن ششکرن نے روبن فیلگر اور بی ادھبان نے ڈی گو لفریس کے ساتھ اپنی بازیاں ڈرا کھیلی۔اس ڈرا کے باوجود ہندوستان کی صورتحال پر زیادہ اثر نہیں پڑا۔ اب صرف دو گول کے مقابلے ہونے باقی ہیں تب ہندوستان کے 13 پوائنٹس ہیں اور وہ سب سے اوپر پر قابض چین اور فرانس سے دو پوائنٹس پیچھے ہیں۔ دسویں راؤنڈ میں چین اور فرانس آمنے سامنے ہوں گے۔ان دو چوٹی ٹیموں کے بعد یوکرین، بلغاریہ، ہنگری، اجربیجان اور رومانیہ کا نمبر آتا ہے جن کے مساوی 14 پوائنٹس ہے۔خواتین کے طبقے میں پانچویں ترجیحی ہندوستانی ٹیم یوکرین سے شکست کھاکر خطاب کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ ڈی ہریکا، مریم این گومس اور پدمنی رائوت نے اپنے مقابلے ڈرا کرائے لیکن تانیا سچدیو دوسرے بورڈ میں ماریا سے ہار گئی۔اس ہار سے ہندوستانی ٹیم 15 ویں مقام پر کھسک گئی۔ اب وہ آخری دو راؤنڈ میں جیت درج کرکے ٹاپ ٹین میں شامل ہونے کی کوشش کرے گی۔ اس درمیان روسی خاتون ٹیم نے اپنی بہترین کارکردگی جاری رکھ کر مسلسل نویں جیت درج کی۔ اس نے آرمینیا کو 2۔5-1۔5 سے شکست دی۔ روس کے 18پوائنٹس ہیں اور وہ اولمپیاڈ میں مسلسل دوسرا طلائی جیتنے سے صرف ایک جیت دور ہے۔ چین نے فرانس کو شکست دی اور وہ دوسرے نمبر پر ہے۔ یوکرین کے 15 پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے مقام پر بنا ہوا ہے۔ہندوستانی مرد ٹیم کو اگلے دور میں جرمنی کی مضبوط ٹیم سے بھڑنا ہے جبکہ خواتین ٹیم کا مقابلہ کمزور سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔ وہیںہندوستان کے ویلاون سیتھل کمار اور وجے کمار مینا کو نمیبیا کے وندھویک میں چل رہی عالمی جونیئر اسکواش انفرادی چمپئن شپ کے تیسرے دور میں کل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویلاون کو امریکہ کے پیٹرک رونی کے ہاتھوں 4-11، 4-11، 11-7، 7-11 سے شکست جھیلنی پڑی۔ وجے کمار کو سخت مقابلے میں کولمبیا کے ادریس نے 11- 9-11، 11-7، 3-11، 11-8 سے شکست دی۔ ہندوستان کے کش کمار اگرچہ پہلے دور میں بائی کے بعد زمبابوے کے لیوک مائیکل مانون کو 11-0، 11-7، 11-4 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔مادھو ڈھینگڑا نے پہلے راؤنڈ کے میچ میں کل رات سویڈن کے نلس لنگرین کو 11-، 11-3، 11-4 سے شکست دی تھی۔