شلغم رنگ سفید و سرخ زرد مختلف رنگ، اندر سے سفید ،ذائقہ قدر ے شیر یں مزاج گرم تر،درجہ اول افعال واستعمال طبع اور مدربول ہے۔ اس کا سالن پکاکر کھاتے ہیں ۔کثیر الغذا ہے خون صالح پیداکرتاہے شلجم کا ہمیشگی کے ساتھ کھانا بصارت کو تقویت دیتاہے شلجم کا اچار بھی بنایا جاتاہے جو بھوک بڑھاتاہے ۔
شلغم سے عمدہ خون کی پیدائش ہوتی ہے شلغم قبض کشاہے اس میں وٹامن اے بی سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں اس لئے اس سے جسم کی پرورش خوب صحت مند طریقے پر ہوتی ہے ۔
آنکھوں کی بصارت بڑھاتا ہے دماغ اورگر دے کو بقویت دیتاہے قبض کھو لتاہے کھانسی دمہ اور من بذورہ خشکی کو دور کرنے کے لئے مفید ہے اورخاص کر و ٹا من اے اور وٹامن سی کی کمی کو دور کرنے کے لئے ہی اچار تیار کیا گیا ہے کمزور نظر کی وجہ سے چشمہ لگانے والوں کا چشمہ نکالنے دماغ اور گر دے کی طاقت کے لئے اور بھر پور قدرتی نیند کے لے خاص طور سے تیار کیا گیا ہے ۔جسم کے فاسد مادوں کو پیشاب کی راہ خارج کرتاہے۔ گردے کو طاقت دیتاہے فاسفیٹ کی پتھر ی حل کر کے پیشاب کی راہ خارج کر دیتاہے قبض کشا بھی ہے ۔بواسیر کے مر یضوں کے لئے نہایت فائدہ مندہے موسمی کھانسی کاشافی علاج ہے نمک لگاکر کچے جسمانی کمزوری جو ڑوں کے در گلے کی خرابی تیز ابی مادے کے لئے عمدہ غذا ہے مزاج کے اعتبار سے گرم ترہے ۔خشکی دور کرتا ہے مصفی خون ہے اچار میں انسان کی نشونما اوراصلاح کی تمام ترادو یات کا ذخیر ہ جمع کردیاگیا ہے ۔
حیاتین کا خزانہ :سائنسی تحقیقات کے مطابق شلغم اے بی سی ہے ان کے علاوہ شلغم میں لمحی اجزا ء دار اجزا ء کیلشیم فاسفوریں اور فو لا د شلغم دماغی جسمانی قوت مدافعت کو بڑھاتاہے۔ دماغی اعصاب کو قوت دیتاہے جلدی امراض میں مفید ہے۔
شلغم کااچار :شلغم کے اچار کایہ وہ بے مثال نسخہ ہے کہ جو ہزار وں روپیہ خرچ کرنے پر بھی کوئی نہیں بتاتااتنا لذیذ کہ کھانے والا انگلیاں چاٹ کر رہ جاتاہے ۔آپ بنا کر سال بھرتک لطف اٹھائیں خراب ہونے والا نہیں ۔شلغم کے پتے بھی شلغم کی سبزی کے ساتھ ہی پکانا چاہیں ۔افادیت بڑھ جاتی ہے۔ شلغم پانچ سیر لے کر چھیل کر قتلے کاٹ کر پانی میں جوش دیکر نیم برسٹ کرلیں پھر پانی سے نکال کرپاک صاف کپڑے پر ہوامیں پھیلادیں تاکہ پانی بالکل خشک ہوجائے ۔
لہسن چھلا ہوا تین چھٹانک پیاز چھلا ہواتین چھٹانک دونوں کو علیحدہ علیحدہ نہایت بار یک پیس لیں ۔اب ڈیڑھ سیر سر سوں کے تیل کو آنچ پر رکھ کر خوب گرم کر لیں اور جب جھاگ آنے بند ہوجائیں تب تیل کو آگ پر سے اتارلیں اور لہسن پساہوا تیل میں ڈال دیں اور پھر تیل کو آگ پر رکھ کر لہسن کو تھوڑی دیر بھونیں بعد ہ پ
یاز بھی تیل میں ڈال کر پیاز لہسن کو سرخ کر لیں جب دونوں چیزیں ڈال کر اچھی طرح ملالیں ۔اب آدھ سیر گڑ میں پائو بھر پانی ملاکر چاشنی تیار کر لیں اس میں پانچ چھٹانک رائی پانچ چھٹانک سرخ مرچیں نمک پانچ چھٹانک کشمش آدھ پائو مغز خر بو زہ آدھ پائو ،ہر چیز کو علیحدہ علیحدہ نہایت بار یک پیس کر تما م چیزوں کو گڑکی چاشنی میں ملا کر پہلے ہی تیار رکھیں اور شلغم کے قتلے تیل میں ڈالنے کے بعد یہ تمام شدہ چیزیں بھی شلغم میں شامل کر لیں سب کو خوب ملادیں اور نہایت دھیمی آنچ پر ایک گھنٹہ تک پڑارہنے دیں جب تیل اچار پر تیر نے لگے تب آگ سے اتار کر سر د ہونے دیں ۔شلغم کا یہ بے نظیر لذیذترین آچار تیار ہے مرتبان میں بھر کر محفوظ کرلیں اورسال بھر تک مزے سے کھائیں ۔
ٹو ر ینٹو نیو رسٹی کے شعبہ حفظان صحت کے ڈاکٹرای ڈبلیو ہیک نہر ی نے اپنی ایک رپورٹ کے مطابق شلغم کو وٹامن سی کا خزانہ کہاہے کہ ان کا بیان ہے کہ اب سنترہ یاٹماٹر کے عرق کے بجائے تازہ شلغم کا عرق اس قدر مفید تسلیم کر لیاگیا ہے کہ ایک سیر شلغم سے پندرہ اونس یعنی ساڑھے سات چھٹانک عرق نکلتا ہے جو وٹامن سی کا خزانہ ہے جو کسی قدر میٹھا ہوتاہے اور بد مزہ نہیں ہوتا ذرا سانمک ڈال کر اسے اورخوش ذائقہ بنایا جاسکتاہے ۔