بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ فلموں کی اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں اور کوئی اچھی آفر آئی تو ضرور حامی بھریں گی تاہم وہ اسے اپنا کم بیک نہیں مانتی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق شلپا شیٹی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی اسکرین کا حصہ رہی ہیں، کسی نہ کسی وجہ سے وہ ٹی وی پر نظر آتی رہتی ہیں تاہم اب وہ فلموں میں اداکاری کے حوالے سے دوبارہ سوچ رہی ہیں۔
شلپا کا کہنا تھا کہ اب ان کا بیٹا بڑا ہوگیا ہے اور وہ زیادہ وقت اپنے اسکول میں گزارتا ہے جس کے باعث وہ فلموں میں دوبارہ کام کر سکتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ فلموں میں واپسی کو اپنا کم بیک نہیں مانتی کیوں کہ انہوں نے خود کو کبھی اسکرین سے الگ نہیں سمجھا۔
فلموں میں کردار کے حوالے سے شلپا کا کہنا تھا کہ وہ کچھ اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں اور کوئی اچھا کردار ملنے پر ہی فلم میں اداکاری کی حامی دے گی۔