جکارتہ:شمالی انڈونیشیا میں گزشتہ دیر شب کو آنے والے شدید زلزلہ سے ہونے والی ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ انڈونیشیا ئی حکام نے بتایا کہ شمالی صوبہ میں 6.5 شدت کے زلزلہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 52 ہوگئي ہے ۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان ستوپو نگروہو نے بتایا کہ زلزلہ کی تباہیوں کے نتیجے میں 70 افراد سنگین طورپر زخمی ہوئے ہیں،
جس کے پیش نظر ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ امریکی ارضیاتی سروے نے بتایا کہ شمالی انڈونیشیا میں مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے کے بعد زلزلہ آیا جس کا مرکز سطح زمین سے صرف 17 کلومیٹر کی گہرائي میں تھا۔ تاہم، اس سے سونامی کی وارننگ نہیں جاری کئی گئي ہے ۔