لندن: شمالی انگلینڈ میں آنے والے زبردست سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ وہیں حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کے لئے مزید دو سو فوجیوں کی تعیناتی کی ہے ۔ انگلینڈ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹویٹ کرکے کہا ‘‘جن لوگوں کے گھر سیلاب میں ڈوب گئے ہیں میرے جذبات ان کے ساتھ ہیں’’۔ مسٹر کیمرون نے کہا ‘‘سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی طرف سے ٹکڑیوں کی تعیناتی کی جا رہی ہے ’’۔ ذرائع کے مطابق یارک شائر میں 2200 اور لنکا شائر میں سو لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ مانچسٹر اور لیڈز صوبے کے علاقے بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے گریٹر مانچسٹر اور لنکاشائر میں چھ ہزار سے زائد گھروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے ۔ گلیوں میں پانی بھر گیا ہے جس سے پارک میں کھڑی کاریں ڈوب گئی ہیں۔ مانچسٹر پولیس نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے راحت اور بچاؤ مہم چلائی جا رہا ہے لیکن اس میں ابھی وقت لگے گا۔ وہیں محکمہ موسمیات نے شمالی انگلینڈ اور ویلز کے علاقے میں بھاری بارش ہونے کا خدشہ کا اظہار کیا ہے ۔